”آرڈر معطل ہوا تو گاڑی واپس کیوں نہیں کی گئی “،اسلام آبا دہائیکورٹ نے افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنا دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں افتخار محمد چودھری کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑی کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمزید دلائل سننے سے انکار کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
چینی صوبے ہبئی میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 17افراد ہلاک ، 2زخمی
انہوں نے ریمارکس دیے کہ ”آرڈر معطل ہواتو گاڑی واپس کیوں نہیں کی گئی “؟ عدالت نے فریقین کے مزید دلائل سننے سے انکار کرتے ہوئے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے ریماررکس دیے کہ بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے کیس کی از سر نو سماعت ہو گی ۔