اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے دوست سمیت چار ملزم گرفتار

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے دوست سمیت چار ملزم گرفتار
اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے دوست سمیت چار ملزم گرفتار

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث ان کے دوست سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مرکزی ملزم رانا مزمل کی مقتول اداکارہ سے گزشتہ 6 سال سے دوستی تھی جبکہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھی اداکارہ کے ساتھ کام بھی کرتے تھے جنہیں مرکزی ملزم رانا مزمل نے ادکارہ کے قتل کے لیے بطور شوٹر استعمال کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کینٹ پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مرکزی ملزم رانا مزمل اور اس کے ساتھی رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ شامل ہیں۔

ملزم رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کو فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے کا کہہ رہا تھا اور بار بار اسرار کے باوجود اداکارہ نے ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کو اداکارہ کے قتل کا حکم دیا، تینوں ملزمان رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ کرائے کی گاڑی لے کر گوجرانوالہ سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے ہربنس پورہ میں قسمت بیگ پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد رانا مزمل کو آگاہ کیا۔

مزید : تفریح