بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) ہڈیارہ کے علاقے میں بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے19سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ منہالہ گاؤں کے رہائشی محمد ایوب کے بیٹے عثمان کو شبہ تھا کہ اس کی بہن 19سالہ (الف) کے محلے دار لڑکے ہارون سے تعلقات ہیں جس پر عثمان نے گزشتہ روز طیش میں آ کر اپنی بہن کو سر پر آنکھ کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر عثمان کو گرفتار کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے پہنچا دی۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : لاہور