بڑی سیاسی جماعت نے راحیل شریف کو شمولیت کی دعوت دیدی
لاہور(مانیٹرنگ دیسک) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹروسیم اختر نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو پارٹی میں شمولیت اور سیاست میں مثبت تبدیلیاں لانے کی دعوت دیدی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر وسیم اختر کاکہناتھاکہ جس طرح انہوں نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن سے قوم کی قسمت بدلی ، اسی طرح سابق آرمی چیف سیاست کا چہرہ بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کی مدد کریں۔ سوالات و جواب کے سیشن میں ایک ضمنی سوال پر اُن کاکہناتھاکہ دوسال آرمی چیف کے طورپر گزارنے کے بعد راحیل شریف کو جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے ۔
جماعت اسلامی کے رہنماءکے بیان پر ردعمل میں صوبائی وزیر ندیم کامران کا کہنا تھا کہ’ ایسی پیشکش جماعت اسلامی کے نظام کے ہی خلاف ہے کیونکہ اس کے رہنماءاور کارکنان نیچے سے اوپر آتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اگر راحیل شریف جماعت اسلامی میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں کونساعہدہ دیاجائے گا؟‘
معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے مداخلت کی اور دونوں اراکین کو اس معاملے میں بات کرنے سے روکدیا۔