وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت کا سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت کا سرکاری وکیل کو ...
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عدالت کا سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے دوست سمیت چار ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی جی کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد اگر ڈونلڈ ٹرمپ بیرون ملک دوروں کا منصوبہ بناتے ہیں تو اس میں پاکستان بھی شامل ہو گا:ترجمان وائٹ ہاﺅس

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید : لاہور