معاون پائلٹ بے ہوش ہوگیا، سعودی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

معاون پائلٹ بے ہوش ہوگیا، سعودی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
معاون پائلٹ بے ہوش ہوگیا، سعودی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

  


کراچی (ویب ڈیسک) سعودی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لکھنو سے جدہ جانیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی جس پر کنٹرول ٹاور نے لینڈنگ کی اجازت دیدی، میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

طیارے کے معاون پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور وہ دوران پرواز ہی الٹی کے باعث بے ہوش ہوگیا تھا۔

مزید : کراچی