سندھ ہائیکورٹ نے پاک، ترک سکول سٹاف کی ملک بدری کا فیصلہ معطل کر دیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ سے 13 دسمبر تک جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے پاک، ترک سکول سٹاف کی ملک بدری کا فیصلہ معطل کر دیا، ڈپٹی ...
سندھ ہائیکورٹ نے پاک، ترک سکول سٹاف کی ملک بدری کا فیصلہ معطل کر دیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ سے 13 دسمبر تک جواب طلب

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پاک، ترک سکولوں کے ترک سٹاف کی ملک بدری سے متعلق وزارت داخلہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ سے 13 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد اگر ڈونلڈ ٹرمپ بیرون ملک دوروں کا منصوبہ بناتے ہیں تو اس میں پاکستان بھی شامل ہو گا:ترجمان وائٹ ہاﺅس

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاک، ترک سکولوں کے ترک سٹاف کو ملک چھوڑنے کے احکامات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک بدری کے احکامات 11,000 ہزار طلبہ کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پاک ترک سکول فاﺅنڈیشن غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیم ہے اور اس کا ترکی یا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔ وکیل نے کہا کہ ترک اساتذہ اور عملے نے ویزوں کی مدت میں توسیع کی درخواستیں دی تھیں جنہیں مسترد کر کے سٹاف کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا۔ حکومت کا یہ فیصلہ 11,000 طلبہ کا مستقبل تاریک کر دے گا۔

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے دوست سمیت چار ملزم گرفتار

عدالت نے ترک سٹاف کی ملک بدری اور ویزے میں توسیع سے انکار کا وزارت داخلہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ سے 13 دسمبر کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں