چین کا تحفہ، خوبصورت اور قیمتی فانوس مزار قائد پر نصب کردیا گیا

چین کا تحفہ، خوبصورت اور قیمتی فانوس مزار قائد پر نصب کردیا گیا
چین کا تحفہ، خوبصورت اور قیمتی فانوس مزار قائد پر نصب کردیا گیا

  


کراچی (ویب ڈیسک) چین کی جانب سے تحفے میں دیا جانے والا خوبصورت اور قیمتی فانوس مزار قائد پر جمعرات کو نصب کردیا گیا ہے۔ نجی اخبارجنگ کے مطابق مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر نے بتایا کہ مزار قائد پر پہلا فانوس 23 دسمبر 1970ءکو نصب کیا گیا تھا، اس لحاظ سے یہ فانوس جو چائنہ کے عوام نے پاکستانی عوام کو تحفے میں دیا ہے، 46 سال بعد نصب کیا گیا ہے۔ جس کی وارنٹی 50 سال ہے۔ اس فانوس کی تنصیب کیلئے پاکستان اور چائنہ کے درمیان 19 جولائی 2016ءکو معاہدہ ہوا تھا۔ فانوس کی تیاری کیلئے اکتوبر 2016ءمیں کام شروع ہو جو دسمبر 2016ءمیں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ فانوس کا وزن 1.2 ٹن ہے جس میں 8.3 کلو سونے کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ فانوس کی مالیت 220 ملین روپے ہے۔

مزید : کراچی