سپریم کورٹ نے محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنے والے ملزم کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنے والے ملزم کو بری کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے قتل کے مقدمے کی سماعت کی اور محبوبہ کے شوہر کے قتل کے منڈی بہاﺅالدین کے انار گل نامی ملزم کو 11سال بعد کیس سے بری کر دیا ۔ عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کی ہدایت کردی ۔
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ انار گل پر اپنی محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنے کا الزام تھا جس پر اسے ٹرائل کورٹ سے سزائے موت ہوئی تھی تاہم بعد میں ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا ۔
سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں ملزم کو بری کرنے کا حوصلہ بھی نہیں تھا ۔”ملزم کی ساری عمرقید میں گزر جاتی ہے مگربدقسمتی سے جھوٹے گواہوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی “۔