عمران خان 2018 میں قسمت آزمائی کریں،پاناما لیکس کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے:حمزہ شہباز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے غبارے سے اب ہوا نکل رہی ہے،سربراہ تحریک انصاف عمران خان 2018 میں اپنی قسمت آزمائی کریں۔
سمیعہ چودھری منشیات استعمال کرنےکی عادی تھیں، موت نشے کی زیادتی سے ہوئی : رانا ثناءاللہ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، الزام تراشی کے علاوہ پی ٹی آئی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے،سیاست میں اخلاقیات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے۔مینار پاکستان کے سائے تلے پورا ملک متحد ہے جبکہ پاکستان کی عدالتیں بھی آزاد ہیں اور کوئی کسی کا بھی حق سلب نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے جو وعدے کیے تھے وہ2018 تک پورے کریں گے،مضبوط جمہوریت پاکستان کا مقدربننے جارہی ہے۔