پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 271 پوائنٹس پر بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں آج اضافے کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (جمعہ کو) 364 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 271 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 83 لاکھ 18 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 95 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 248 روپے رہی ۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 235 کمپنیاں نفع میں رہیں جبکہ 14 کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ پی ایس ایکس میں آج 15 کمپنیاں ایسی بھی رہیں جن کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔