کراچی کے میئر ڈینسو ہال کے گودام میں لگی آگ کا جائزہ لینے پہنچ گئے ، آبادیوں میں قائم کیمیکل کے گوداموں کوفوراً ختم کیا جائیگا:وسیم اختر

کراچی کے میئر ڈینسو ہال کے گودام میں لگی آگ کا جائزہ لینے پہنچ گئے ، آبادیوں ...
کراچی کے میئر ڈینسو ہال کے گودام میں لگی آگ کا جائزہ لینے پہنچ گئے ، آبادیوں میں قائم کیمیکل کے گوداموں کوفوراً ختم کیا جائیگا:وسیم اختر

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے میئر وسیم اختر سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے گودام میں لگی آگ کا جائزہ لینے پہنچ گئے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ آبادیوں میں قائم کیمیکل کے گوداموں کوفوراً ختم کیا جائیگا۔

جیو نیوز کیمطابق کراچی کے میئر وسیم اختر سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے گودام میں لگی آگ کا جائزہ لینے پہنچ گئے ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرکوکہا ہے آبادیوں میں قائم کیمیکل کے گوداموں کوفوراً ختم کیا جائے،متاثرہ گودام کے قریب پلاسٹک کے سامان کے گودام تھے،جس میں بھی آگ لگی۔

سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، قابو پانے کی کوششیں جاری

انہوں نے کہا ہے کہ آگ کیوں لگی،اس کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئیں،شہری علاقوں میں کیمیکل کا گودام بنانا خطرناک ہوتا ہے،ٹریفک کی وجہ سےفائرٹینڈرزکوپہنچنے میں وقت لگا۔

مزید : کراچی