پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ’’میں نہ مانوں ‘‘ کی روائتی روش اور ہٹ دھرمی پر بضد

پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ...
پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان،بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ’’میں نہ مانوں ‘‘ کی روائتی روش اور ہٹ دھرمی پر بضد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہندوستان کی روائتی ہٹ دھرمی اور’’ میں نہ مانوں‘‘ کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کیوں ہے؟ اسلام آباد ’’خوداحتسابی‘‘ کرے،جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں کیں لیکن اسکے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا ۔

مزید پڑھیں:بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز میں خامیوں کا انکشاف، دفاع کیلئے میزائل نظام نہیں، جنگی طیاروں کے اڑنے واترنے کی صلاحیت بھی محدود

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاکہ یہ ایک سنگین صورتحال ہے جب سے حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایک کے بعد ایک قدم اٹھایا ہے ،وزیراعظم نریندر مودی نے کئی اقدامات اٹھائے جن میں کئی غیر روایتی اقدمات بھی شامل ہیں لیکن اسکے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا۔