پاکستانی میڈیا کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے میں اے آر وائے کو سب سے زوردار جھٹکا، جیو کو اڑھائی کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم آگیا کیونکہ۔۔۔

پاکستانی میڈیا کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے میں اے آر وائے کو سب سے زوردار ...
پاکستانی میڈیا کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے میں اے آر وائے کو سب سے زوردار جھٹکا، جیو کو اڑھائی کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم آگیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی ہائی کورٹ نے اے آروائے نیوز کی انتظامیہ کو جھوٹے الزامات لگانے پر جنگ ، جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمان کو 1 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ (تقریباً اڑھائی کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائے نیوز کی جانب سے جنگ ، جیو گروپ پر غیر ملکی ایجنٹ، غدار اور اسلام مخالف ہونے سمیت 24 مختلف قسم کے الزامات لگائے گئے تھے جبکہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اے آروائے نیوز کو 30 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان کی پہلی آن لائن فلم،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

برطانوی ہائی کورٹ نے میر شکیل الرحمان کو اے آر وائے نیوز کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات سے بری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اے آروائے نیوز کی جانب سے سنگین ترین الزامات عائد کرنے کے بعد ثبوت پیش نہ کرنے اور گواہی نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اے آر وائے نیوز کو 1 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ (تقریباً اڑھائی کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا۔

بڑی سیاسی جماعت نے راحیل شریف کو شمولیت کی دعوت دیدی
واضح رہے کہ برطانیہ میں یہ کیس جیتنے کے بعد جنگ اور جیو گروپ کے وکلا دیگر الزامات پر بھی علیحدہ علیحدہ مقدمات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -