ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا،وزیر خزانہ کس معیشت کی ترقی کی خبریں دیتے ہیں:لیاقت بلوچ

ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا،وزیر خزانہ کس معیشت کی ترقی کی خبریں دیتے ...
ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا،وزیر خزانہ کس معیشت کی ترقی کی خبریں دیتے ہیں:لیاقت بلوچ

  


بہاول پور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہورہاہے، غریب مزید غریب ہو رہاہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارپتا نہیں کس معیشت کی ترقی کی خبریں دیتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے میں اے آر وائے کو سب سے زوردار جھٹکا، جیو کو اڑھائی کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم آگیا کیونکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کاخیر مقدم کرتے ہیں لیکن وزیراعظم نواز شریف سی پیک سے متعلق چھوٹے صوبوں کوبھی اعتماد میں لیں ۔الیکشن کمیشن کو بھی بااختیار بنائے بغیرمنصفانہ انتخابات نہ ممکن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کوفوری طور پریقینی بنایاجائے،مردم شماری کرواناحکومت کی آئینی ذمے داری ہے۔

مزید : بہاول پور