دسمبر قائد اعظم کا مہینہ ،اس ماہ میں شاعری ،تقاریر اور پینٹنگز کے مقابلے کروائے جائیں گے:ترجمان رینجرز

دسمبر قائد اعظم کا مہینہ ،اس ماہ میں شاعری ،تقاریر اور پینٹنگز کے مقابلے ...
دسمبر قائد اعظم کا مہینہ ،اس ماہ میں شاعری ،تقاریر اور پینٹنگز کے مقابلے کروائے جائیں گے:ترجمان رینجرز

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز نے دسمبر کے مہینے کو قائد اعظم کا مہینہ قرار دیدیاہے اور کہاہے کہ اس مہینے میں کراچی کے مختلف مقامات پر قائد اعظم کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ دسمبرکے دورا ن سکول کے بچوں کوقائداعظم کے مزاراوررہائش گاہ کادورہ کروایاجائےگاجبکہ شاعری،تقاریراورپینٹنگزکے مقابلے بھی ہوں گے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق دسمبر میں ملی نغموں کے کنسرٹ بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اس ماہ کے منانے کا مقصد عوام میں جدوجہد کا شعور پیدا کرناہے۔

مزید : کراچی