تباہ ہونے والے برازیلین طیارے کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل بنائی گئی پائلٹ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، کیا پیغام دیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

تباہ ہونے والے برازیلین طیارے کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل بنائی گئی پائلٹ کی ...
تباہ ہونے والے برازیلین طیارے کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل بنائی گئی پائلٹ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، کیا پیغام دیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

  


بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا میں گزشتہ دنوں برازیلی فٹ بال ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 71افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اب اس طیارے کے ٹیک آف سے قبل بنائی گئی معاون پائلٹ کی ایک ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے دیکھنے والے ہر شخص کی آنکھیں نم کر دیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں خاتون معاون پائلٹ سیسی ایریاس جہاز کے عملے سے گفتگو کر رہی ہوتی ہیں اور انہیں کچھ ہدایات دے رہی ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عملے کو ہدایت کرتی ہیں کہ فٹ بالروں کو بہترین سروس مہیا کرنی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ”یہ بات بہت اہم ہے کہ ان فٹ بالرزنے کولمبیا جانے کے لیے بولیویا کی ایئرلائنز کا انتخاب کیا ہے، حالانکہ ان کا تعلق برازیل سے ہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ ہم انہیں بہترین سروس فراہم کریں گے۔“

’جب میرا بیٹا گھر سے نکلا تو مجھے تب ہی معلوم ہوگیا تھا کہ۔۔۔‘ طیارہ حادثے میں مارے جانے والے برازیلین کھلاڑی کی ماں کا وہ انکشاف جس پر پوری دنیا دنگ رہ گئی

رپورٹ کے مطابق 29سالہ سیسی ایریاس ماڈلنگ بھی کرتی تھیں اور یہ ان کی بطور سویلین معاون پائلٹ پہلی پرواز تھی، جو بدقسمتی سے آخری ثابت ہوئی اور جہاز کولمبیا میں ایک پہاڑ کے دامن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے 71افراد میں سیسی ایریاس بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں صرف 6افراد محفوظ رہ سکے۔ سیسی ایریاس کے والد اور بھائی نے اسے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کے والد جارج ایریاس کولمبیا میں شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ ”مجھے امید ہے کہ خدا سیسی کواپنی امان میں رکھے گا۔ میں اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتا تھا، کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس