’اسے مار کر اِس کی لاش کتوں کو ڈال دو‘ سعودی لڑکی کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر کہ سعودی شہریوں نے گالیاں نکالنے کا ریکارڈ توڑ دیا، تصویر میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

’اسے مار کر اِس کی لاش کتوں کو ڈال دو‘ سعودی لڑکی کی ایک ایسی تصویر منظر عام ...
’اسے مار کر اِس کی لاش کتوں کو ڈال دو‘ سعودی لڑکی کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر کہ سعودی شہریوں نے گالیاں نکالنے کا ریکارڈ توڑ دیا، تصویر میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب جیسے قدامت پسند معاشرے میں کسی خاتون کے لئے یہ تصور کرنا بھی ناممکن ہے کہ وہ حجاب پہنے بغیر گھر سے باہر آجائے، مگر دارالحکومت میں ایک نوجوان خاتون نے عین یہی کام کر ڈالا، جس کے بعد سعودی سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسے عبرت کی مثال بنادینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ”مالک الشہری“ یوزرنیم استعمال کرنے والی خاتون نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بغیر حجاب کے ایک عوامی مقام پر کھڑی نظرآتی ہیں۔ ان کی یہ تصویر سامنے آتے ہی ایک ہنگامہ برپاہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین کی بہت بڑی تعداد نے اپنے غیض و غضب کا اظہار شروع کردیا۔ اکثر انٹرنیٹ صارفین خاتون کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں کہ جن کا کہنا ہے کہ اسے سزائے موت دی جانی چاہیے۔ یہ مطالبہ کرنے والے ایک انٹرنیٹ صارفین نے لکھا ”اسے ہلاک کرکے اس کی لاش کتوں کے آگے پھینک دینی چاہیے۔“

21 سالہ سعودی لڑکی جس نے سعودی عرب میں تہلکہ برپاکردیا، معروف ترین مردوں کو بھی میلوں پیچھے چھوڑ دیا
اس تصویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے والی ایک طالبہ نے بتایا کہ لوگ اس کے بھی پیچھے پڑگئے ہیں اور اسے بھی جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس طالبہ کا کہنا تھا کہ مالک الشہری نے اعلان کیا تھا کہ وہ حجاب کے بغیر ناشتے کے لئے باہر جارہی ہے اور جب اس نے اپنی بات ثابت کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر تصویر پوسٹ کی تو اس کے خلاف بدترین دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

عرب سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہونے پر تصویر پوسٹ کرنے والی خاتون نے اپنی ٹویٹس اور تصویر ڈیلیٹ کردی لیکن اس کے باوجود لوگوں کی برہمی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اب اس نے اپنا اکائنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا ہے لیکن مشتعل انٹرنیٹ صارفین ابھی بھی مطالبہ کررہے ہیں کہ اسے تلاش کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -