کراچی سکندر گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی،5 ڈاکو گرفتار

کراچی سکندر گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی،5 ڈاکو گرفتار
کراچی سکندر گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی،5 ڈاکو گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سکندر گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے سکندر گوٹھ میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ہونیوالے ڈاکو نارتھ ناظم آباد،سائٹ اورڈیفینس میں کارروائیاں کرتے تھے،رینجرز نے برآمد ہونیوالا اسلحہ قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے زیر حراست ڈاکووں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید : کراچی