وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی اہلیت چیلنج ،ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی اہلیت چیلنج ،ہائی کورٹ نے نوٹس ...
وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی اہلیت چیلنج ،ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

  


لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی بطور ممبر ضلع کونسل اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے الیکشن کمیشن اور احمد اقبال سے انیس دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے نارووال کے رہائشی وقاص قدیر شیخ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے سردار کلیم الیاس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ احمد اقبال کو سیاسی طور پر نوازنے کیلئے نارووال سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلامقابلہ ممبر ضلع کونسل بنوایا گیا اور اس کیلئے الیکشن شیڈول کے دوران ہی احمد اقبال کا ووٹ شہری علاقے سے دیہی علاقے میں منتقل کیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد ووٹوں کی منتقلی نہیں ہو سکتی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ تمام غیرقانونی کام کرنے کیلئے اس لئے اثر و رسوخ استعمال کیا کیونکہ ان کا بیٹا احمد اقبال ناروال سے چیئرمین ضلع کا امیدوار ہے، انہوں نے استدعا کی کہ وفاقی وزیر کے بیٹے احمد اقبال کو ممبر ضلع کونسل کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے احمد اقبال اور الیکشن کمیشن سے انیس دسمبر تک جواب طلب کرلیا

مزید : لاہور