ہائی کورٹ ،دن ٹی وی کی نشریات کی معطلی کا حکم نامہ معطل

ہائی کورٹ ،دن ٹی وی کی نشریات کی معطلی کا حکم نامہ معطل

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے دن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نشریات کی ایک ماہ بندش کا پیمرا کا حکم عبوری طور پر معطل کر دیا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے دن ٹی وی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عبدالباسط ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے کسی قانون اور ضابطے کے بغیر ہی دن ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے اور نشریات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے، پیمرا کے پاس کوئی قانون ہی موجود ہی نہیں جو اسے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے یا نشریات بند کرنے کا اختیار دیتا ہو، پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے قانون کے مطابق ذاتی شنوائی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دن ٹی وی کا لائسنس معطل کیا ہے، چیئرمین پیمرا کے پاس لائسنس معطل کرنے کا اختیار موجود ہے، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد دن ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے اور نشریات بند کرنے کا حکم عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے پیمرا سے بیس دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : لاہور