معروف مسلم لیگی تاجر رہنما ناصر سعید حفیظ سنٹر میں تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

معروف مسلم لیگی تاجر رہنما ناصر سعید حفیظ سنٹر میں تقریب کے دوران دل کا ...
معروف مسلم لیگی تاجر رہنما ناصر سعید حفیظ سنٹر میں تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے  نائب صدر ،سپر گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر  ناصر سعید حفیظ سنٹر میں تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر  اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے  نائب صدر ناصر سعید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں،ناصر سعید کو حفیظ سنٹر  گلبرگ میں تاجروں کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا اور جانبر نہ ہوسکے۔معروف تاجر رہنما اور ٹریڈرز ونگ لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا یونس بیگ کا کہنا ہے کہ ناصر سعید  کی اچانک وفات لاہور کے تاجروں کے لئے کسی بھی صدمے سے کم نہیں ،وہ انتہائی ملنسار اور تاجروں کے ہر دلعزیز اور مقبول رہنما تھے ،ناصر سعید نے لاہور چیمبر اور شہر کی تمام مارکیٹوں میں تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔مرزا یونس بیگ کا کہنا تھا کہ ابھی ناصر سعید کی تدفین کے حوالے سےان کے اہل خانہ نے  کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ ان کا ایک بیٹا بیرون مملک میں ہے اس کی واپسی پر ہی  تدفین کا فیصلہ ہو گا ۔ناصر سعید کی رہائش 189 ایف فیز 5 ڈیفنس میں واقع ہے اور ان کی نماز جنازہ بھی وہیں پر ادا کی جائے گی ۔  

مزید : لاہور