سپینش فٹبال لیگ میں سب سے بڑا مقابلہ ، رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور میسی کی بارسلونا آمنے سامنے

سپینش فٹبال لیگ میں سب سے بڑا مقابلہ ، رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور میسی کی ...
سپینش فٹبال لیگ میں سب سے بڑا مقابلہ ، رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور میسی کی بارسلونا آمنے سامنے

  


سپین(مانیٹرنگ ڈیسک) سپینش فٹبال لیگ میں کل ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان تاریخی اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا،معروف فٹبالر لیونل میسی اورکرسچیانو رونالڈوایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا، ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہے: مصباح الحق

تفصیلات کے مطابق سپینش فٹبال لیگ میں کلب فٹبال کی دو بڑی ٹیمیں ریال میڈرڈ اور بارسلونا کل مد مقابل ہوں گی،ایل کلاسکو میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق کل رات سواآٹھ بجے یہ میچ براہ راست نشر کیا جائے گا۔بار سلونا کے معروف فٹبالر لیونل میسی جبکہ ریال میڈرڈ سے کرسچیانو رونالڈواپنے مداحوں میں بہت مقبولیت کے حامل ہیں،کل ہونے والے میچ میں یہ دونوں آمنے سامنے ہوں گے۔لیگ میں دونوں ٹیمیں اب تک 13 ،13 میچز کھیل چکی ہیں، ریال میڈرڈ 33 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بارسلونا 27 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں جس وجہ سے اسے ایل کلاسکو کا نام دیاجاتا ہے ۔بارسلونا کے کوچ لیوس اینرک اور ریال کے کوچ زیڈان بھی اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔

مزید : کھیل