پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اراضی کی پیمائش ڈرون طیاروں سے کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اراضی کی پیمائش ڈرون ...
پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اراضی کی پیمائش ڈرون طیاروں سے کرنے کا فیصلہ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کا خاتمہ کرنے کیلئے اراضی کی پیمائش جدید ترین ڈرون طیاروں سے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے۔پراجیکٹ کے تحت لاہور ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اراضی کی پیمائش ڈرون طیاروں سے کی جائے گی جس کے بعد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ ممکن نہیں رہے گا۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں سے اراضی کی پیمائش کے بعد قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوگا جبکہ اس عمل سے تجاوزات کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید : لاہور