تحریک انصاف کے سربراہ اے این پی کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان منصوبوں پر لئے گئے ککس بیکس سے قوم کو آگاہ کریں:زاہد خان

تحریک انصاف کے سربراہ اے این پی کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان ...
تحریک انصاف کے سربراہ اے این پی کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان منصوبوں پر لئے گئے ککس بیکس سے قوم کو آگاہ کریں:زاہد خان

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ مٹل تان سوات میں عمران خان نے جس ہائیڈرل پاور جنریشن منصوبے کا افتتاح کیا ہے وہ اے این پی کی صوبائی حکومت کا شروع کردہ ہے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اس منصوبے کا افتتاح کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:تعلیم مکمل کرنے کے 2 سال بعد حسن نواز نے اربوں روپے کا کاروبار کیسے کرلیا؟: عمران خان

نجی ٹی وی کے مطابق زاہد خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت نے قلیل المدت ،درمیانی مدت اور طویل المدت 24ہائیڈرل جنریشن منصوبوں بنائے تھے جن سے 3500میگا واٹ بجلی پیدا ہونی تھی ،تمام منصوبے پبلک سیکٹر میں بنائے گئے تھے،اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کے خالص بجلی منافع کی رقم ان منصوبوں کیلئے رکھی گئی تھی۔زاہد خان نے کہا کہ عمران خان اے این پی کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں نہ لگائیں۔زاہد خان نے کہا کہ ہائیڈرل منصوبوں کو پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے پر پیڈوکے چیئرمین اور پیڈو بورڈممبران نے بد عنوانی کی وجہ سے استعفیٰ دے دیئے تھے۔عمران خان ان منصوبوں پر لئے گئے ککس بیکس سے قوم کو آگاہ کریں۔زاہد خان نے کہا کہ ہائیڈرل منصوبوں میں بد عنوانی پر مستعفی ہونیو الے پیڈو چیئرمین اور ممبران بورڈ کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے سستی شہرت اے این پی کے منصوبوں کو اپنے نام کرنے سے حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : پشاور