سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ،حساس اداروں نے سیکیورٹی فورسز کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا

سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ،حساس اداروں نے سیکیورٹی فورسز کو ...
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ،حساس اداروں نے سیکیورٹی فورسز کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے ، جس کے مطابق’’ سندھی کلچر ڈے ‘‘کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ قسمت بیگ کو کیوں قتل کیا اورشوٹرکو کیا حکم دیا تھا؟مرکزی ملزم کا ایسا تہلکہ خیز انکشاف کہ جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سندھ کلچر ڈے پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیاہے،جس کے مطابق’’ سندھ کلچر ڈے ‘‘کے موقع پر دہشت گرد کلچر ڈے کی مناسبت سے صوبے میں نکلنے والی ریلیوں، پبلک مقامات یا موسیقی کے پروگراموں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ان اطلاعات کے پیش نظرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کا تدارک کیاجا سکے۔خیال رہے کہ سندھی کلچر ڈے 4 دسمبر کو سندھ بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، مختلف شہروں میں سندھ کلچر ڈے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

مزید : کراچی