کوہلو میں لیویز کی کارروائی ،بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد

کوہلو میں لیویز کی کارروائی ،بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد
کوہلو میں لیویز کی کارروائی ،بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10ہینڈ گرنیڈ، سٹیلائٹ فون اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 راؤنڈز شامل ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید : دفاع وطن