میری بیوی سب سے مظلوم خاتون ،ان کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، مختلف شخصیات کی نقل اتارنے پر دھمکیاں مل چکی ہیں: سید شفاعت علی

میری بیوی سب سے مظلوم خاتون ،ان کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، مختلف شخصیات ...
میری بیوی سب سے مظلوم خاتون ،ان کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، مختلف شخصیات کی نقل اتارنے پر دھمکیاں مل چکی ہیں: سید شفاعت علی

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور شخصیات کی آوازوں کی نقل اتارنے والے سید شفاعت علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بیوی سب سے مظلوم خاتون ہیں جنہیں میری وجہ سے بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، مختلف شخصیات کی نقل اتارنے پر دھمکی نہیں، دھمکیاں مل چکی ہیں، اور ایک نہیں بےشمار ملی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سعید غنی نے مجھے ٹویٹ کی، جس میں انہوں نے مجھے کہا کہ میں اپنی ویڈیوز کے ذریعے بلاول بھٹو زردای یا پارٹی کے ارکان کی توہین نہ کروں-

 تو مجھے کافی افسوس ہوا کہ آج بھی لوگ کامیڈی کو نہیں سمجھتے، ہم انٹرٹینمنٹ کے لوگ ہیں، اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ سیاسی لوگ اس کو اتنی سنجیدگی سے کیوں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اچھی بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ میری ویڈیوز سے خوش ہوتے ہیں اور اس کا لطف اٹھاتے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ جو پارٹیز خود کو سب سے زیادہ آزادی پسند مانتی ہیں، ان کی جانب سے مجھے سب سے زیادہ مسائل کا سامنا آتا ہے۔

اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

انہوں نے کہا ہے کہ میری بیوی اس دنیا کی سب سے مظلوم خاتون ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو سارا دن میری پریکٹس کی آوازیں سننا پڑتی ہیں، وہ خود پیشے سے ڈاکٹر ہیں، تو ہماری ٹائمنگز بھی میچ نہیں ہوتی، اس لیے برداشت بہت کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ جب بھی کوئی دھمکی جیسی بات آتی ہے تو میں اپنی بیوی سے یا فیملی سے شیئر نہیں کرتا بلکہ کوشش کرتا ہوں کہ قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا حل نکال لوں۔

مزید : تفریح