ادارے ہمیشہ میرٹ پر بنتے ہیں،ٹیم ورک کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا:جسٹس منصور علی شاہ

ادارے ہمیشہ میرٹ پر بنتے ہیں،ٹیم ورک کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا:جسٹس ...
ادارے ہمیشہ میرٹ پر بنتے ہیں،ٹیم ورک کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا:جسٹس منصور علی شاہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہے کہ ا دارے ہمیشہ میرٹ پر بنتے ہیں اور ٹیم ورک کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ چیف جسٹس چیمبر تمام ملازمین کیلئے یکساں کھلاہے ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا اور نئے آئیڈیازکو آگے لانا ہوگا، ہم نے بارکے ساتھ تمام معاملات طے کر لیے ہیں۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی،اداروں کا قیام ہمیشہ میرٹ پر ہوتا ہے اورٹیم ورک کے بغیر اداروں کا چلنا ناممکن ہے۔

مزید : لاہور