سندھ بینک اور Vow Pay میں ترسیلات زر کا معاہدہ

سندھ بینک اور Vow Pay میں ترسیلات زر کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) سندھ بینک اور VowPay کے درمیان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ VowPayنے سندھ بینک کے اشتراک سے ترسیلات زر کو UK سے پاکستان بھیجنے کیلئے ایک App متعارف کروائی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک یورپ اور ساؤتھ ایشیا سے ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ مذکورہ ’’ایپ‘‘ آئی فون اور اینڈرائڈ فون پر دستیاب ہوگی۔ اس ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی ترسیلات زر براہ راست پاکستان میں اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی سہولت حاصل کرلیں گے۔ ایپ اسمارٹ فون کے ذریعے بہت کم وقت میں رقوم اپنے پیاروں کو بھیجنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔ اس موقع پر سندھ بینک کے صدر و سی ای او طارق احسن نے کہا کہ اب جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک بھر کی 260 براچنوں میں ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت میسر آجائے گی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاوت قابل ستائش ہے۔