جہاں سے سب باہر نکلتا ہے اس آدمی کے جسم میں وہاں پر حکیم نے یہ کپ پھنسا دیا، کس بیماری کا علاج کرنے کے لئے یہ کام کیا؟ جان کر آپ کبھی حکیم کے پاس جانے کا خیال بھی دل میں نہ لائیں گے

جہاں سے سب باہر نکلتا ہے اس آدمی کے جسم میں وہاں پر حکیم نے یہ کپ پھنسا دیا، کس ...
جہاں سے سب باہر نکلتا ہے اس آدمی کے جسم میں وہاں پر حکیم نے یہ کپ پھنسا دیا، کس بیماری کا علاج کرنے کے لئے یہ کام کیا؟ جان کر آپ کبھی حکیم کے پاس جانے کا خیال بھی دل میں نہ لائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) عطائی ڈاکٹر تو ہمارے ہاں بھی بھرے پڑے ہیں لیکن بھارت میں ایک عطائی نے پیٹ درد کے عمررسیدہ مریض کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر ہی آدمی کے اوسان خطا ہو جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر ستنا کے ایک 60سالہ شخص کو طویل عرصے سے مسلسل پیٹ میں درد رہتا تھا اور کچھ بھی کھانے پر قے آ جاتی تھی۔ وہ کئی ڈاکٹروں کے پاس گیا لیکن افاقہ نہ ہوا اورپھر وہ اس عطائی کے ہتھے چڑھ گیا۔ عطائی نے کہا کہ وہ اس کی مقعد میں سٹیل کا ایک بڑا گلاس نما کپ داخل کرے گا جس سے اس کا پیٹ درد ختم ہو جائے گا۔ شومئی قسمت کہ مریض بھی اس پر راضی ہو گیا۔

بھارت میں ڈاکٹرز نے نوجوان لڑکے کا آپریشن کیا تو پیٹ سے بڑی مقدار میں ایسی خطرناک چیزیں نکل آئیں کہ سب ہی ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے ،تفصیل جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

رپورٹ کے مطابق عطائی نے ساڑھے 8انچ لمبا اور اتنی ہی گولائی حامل کپ اس کے جسم میں داخل کر دیالیکن وہ اندر پھنس گیا اور اسے نکالنا عطائی کے بس میں نہ رہا۔ ادھر مریض تکلیف سے مرنے والا ہو چکا تھا جس پر اسے ہنگامی حالت میں سرتھک ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں اس کے جسم میں یہ کپ دیکھ کر ششدر رہ گئے اور 90منٹ کے آپریشن کے بعد اسے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔اس تکلیف سے نجات کے متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس واقعے سے زندگی کا سب سے بڑاسبق سیکھا ہے کہ میں آئندہ کبھی کسی عطائی ڈاکٹر یاحکیم کے پاس نہیں جاﺅں گا۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس