خاتون کا گھر چوری ہوگیا، چور پورا کا پورا گھر عمارت سمیت کیسے لے گئے؟ طریقہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

خاتون کا گھر چوری ہوگیا، چور پورا کا پورا گھر عمارت سمیت کیسے لے گئے؟ طریقہ ...
خاتون کا گھر چوری ہوگیا، چور پورا کا پورا گھر عمارت سمیت کیسے لے گئے؟ طریقہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

  

لندن (نیوز ڈیسک) گھر سے کوئی چیز چوری ہوجانے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن برطانیہ میں ایک بدقسمت خاتون کا پورا گھر ہی چوری ہوگیا ہے۔ دی ہیرالڈ کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کلمپٹن شہر کے نواحی علاقے میں ایک موبائل ہوم میں رہ رہی تھیں۔ یہ دھاتی چادروں سے بنا ایک موبائل گھر تھا جسے بوقت ضرورت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ 22اور23 نومبر کی شب خاتون کہیں گئی ہوئیں تھیں کہ چوروں کو موقع مل گیا اور وہ ان کا گھر لے اُڑے۔

یورپ میں افغان لڑکیوں نے دھوم مچادی، وہ کام کردکھایا کہ گورے حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل گھر 40 فٹ طویل تھا اور ہیوی مشینری اور تکنیکی سمجھ بوجھ کے بغیر اسے منتقل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چور ایک بڑا ٹرالر اور دیگر ضروری مشینیں لے کر آئے اور موبائل گھر کو اس پر لاد کر لے گئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بدقسمت خاتون کا کہنا ہے کہ وہ صبح واپس آئیں تو اپنے گھر کو غائب پایا۔ یہ ان کی واحد جائیداد اور سرچھپانے کی جگہ تھی اور اب وہ بے گھر ہوچکی ہیں۔ پولیس چوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے لیکن تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکتا کہ موبائل گھر کو کس نے چوری کیا اور کہاں لے گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس