اس ڈبے میں کیا ہے اور اس کا کیا مقصد ہے؟ جان کر پاکستانی اسے خریدنے کے لئے دوڑیں گے کیونکہ۔۔۔

اس ڈبے میں کیا ہے اور اس کا کیا مقصد ہے؟ جان کر پاکستانی اسے خریدنے کے لئے ...
اس ڈبے میں کیا ہے اور اس کا کیا مقصد ہے؟ جان کر پاکستانی اسے خریدنے کے لئے دوڑیں گے کیونکہ۔۔۔

  

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے آئے روز کے ایٹمی تجربات اور اس پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں جنوبی کوریا، جاپان وغیرہ کا جارحانہ ردعمل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور صورتحال کس قدر سنگین ہو چکی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی کوریا میں اب ممکنہ ایٹمی دھماکے سے بچنے کے لیے بنکرز کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی وقت ممکنہ ایٹمی حملے کے خطرے کے پیش نظر یہ بنکر جنوبی کورین فرم ’کومڈین بنکر سسٹم‘بنا رہی ہے، جو کوئی بھی شخص نجی حیثیت میں خرید سکتا ہے۔

جس زمین پر آج پنجاب اور سندھ قائم ہیں یہاں 5 ہزار سال پہلے کیا تھا؟ ایسا حیرت انگیز انکشاف پہلی مرتبہ منظر عام پر کہ پوری دنیا کے سائنسدان تعریف کرنے لگے

رپورٹ کے مطابق اس بنکر کی قیمت 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 28لاکھ روپے) ہے۔اس ایک بنکر میں 4بیڈ بنائے گئے ہیں لیکن ضرورت کے وقت اسے 8بیڈ میں بدلا جا سکتا ہے۔ فرم نے اس بنکر میں ایئرفلٹریشن سسٹم کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کے لیے جنریٹرز نصب کیے گئے ہیں جو ایک ماہ تک اس بنکر کو بجلی فراہم کر سکتے ہیں تاہم متبادل کے طور پر اس میں سولر پینل بھی نصب کیا ہے۔اس کے علاوہ اس میں بیت الخلائ، کھانے پینے کی اشیائ، ادویات، فرسٹ ایڈ کا سامان و دیگر انتہائی ضروری چیزیں رکھنے کے لیے الماریاں بنائی گئی ہیں۔فرم کے مالک وین ہیوک کا کہنا تھا کہ ”ہم نے گزشتہ ہفتے اس بنکر کا پہلا تجربہ کیا ہے اور اس تک اس کے اتنے آرڈر موصول ہو چکے ہیں کہ ہماری ٹیم کو انہیں پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑ رہی ہے۔اس میں ہم نے ایک فریج، کمپیوٹر اور باہر کا منظر دیکھنے کے لیے پیریسکوپ بھی نصب کی ہے تاکہ اندر موجود لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ کب باہر آنا ان کے محفوظ ہو گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس