’یہ کام نہ کیا کرو‘ بیگم نے اپنے شوہر سے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اس کی آنکھ نکال ڈالی، انگلیاں کاٹ دیں

’یہ کام نہ کیا کرو‘ بیگم نے اپنے شوہر سے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اس کی ...
’یہ کام نہ کیا کرو‘ بیگم نے اپنے شوہر سے ایسی بات کہہ دی کہ طیش میں آکر اس کی آنکھ نکال ڈالی، انگلیاں کاٹ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک سفاک شوہر نے اپنی بیوی کی انگلیاں کاٹ ڈالی، دائیں آنکھ نکال دی اور پھر قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی اور اس سفاکیت کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ملزم شدت پسندانہ ذہنیت کا مالک تھا اور داعش کے لیے ہمدردانہ جذبات رکھتا تھااور شام جا کر اس میں شامل ہونا چاہتا تھا۔ اس کی اہلیہ نے اسے اس کام سے روکا تو اس نے خاتون پر بربریت کے پہاڑ توڑ ڈالے۔

’بہت چھوٹی عمر میں ہی پیار ہوگیا تھا کیونکہ۔۔۔‘ ٹرین سٹیشن سے شادی کرنے والی لڑکی نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی
رپورٹ کے مطابق 36سالہ ملزم نے اسے قتل کرکے لاش میلبرن میں ڈیلس ٹینس کلب کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی جو 17جون 2016ءکو جاگنگ کرنے والے ایک شخص نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ ایک ہفتے تک لاش کی شناخت نہ ہو سکی اور پھر اس کی شناخت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت میں معلوم ہوا کہ ان کے تین بچے بھی تھے جنہوں نے اپنی ماں کا سفاکانہ قتل اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ ان بچوں کی عمریں 3سے 8سال کے درمیان تھیں۔عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دے دیا ہے اور آئندہ سماعت میں اسے سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -