بیرونی قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:حافظ محمد سعید

بیرونی قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ...
 بیرونی قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:حافظ محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پشاور زرعی یونیورسٹی پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اے پی ایس پر حملہ کیا تھا، دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،افواج پاکستان اور پولیس اس ملک کے لئے لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فوری آپریشن اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر پاک فوج،پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اوردہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -