آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

دسمبر02 ہفتہ۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے۔

برج ثور

دسمبر02 ہفتہ۔ کاروباری معاملہ میں فواہد کا حصول اس طرح ممکن ہوگا کہ تمام معاملہ کی باگ ڈور آپکے ہاتھ میں ہو اور آپ تمام حقائق سے واقف بھی ہوں۔ تشویش اور گھبراہٹ رہے گی ۔

برج جوزا

دسمبر02 ہفتہ۔ دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے اور اس سلسلے میں سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر سکیں گے۔

برج سرطان

دسمبر02 ہفتہ۔ بحث و تکرار سے گریز کریں اور جذبات پر قابو رکھیں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ معاملات محبت میں اُلجھائو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

برج اسد

دسمبر02 ہفتہ۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔

برج سنبلہ

دسمبر02 ہفتہ۔ شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر تعلقات میں ناخوشگوار تبدیلی آسکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔

برج میزان

دسمبر02 ہفتہ۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

برج عقرب

دسمبر02 ہفتہ۔ کیرئیر کے سلسلے میں کی گئیں کوششیں آپ کے درخشاں مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔ سفر کے مواقع میسر آئیں گے اور نصیب یاوری کر سکے گا ۔

برج قوس

دسمبر02 ہفتہ۔ غیر ذمہ داری سے مالی نقصان ‘ بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا اچانک کوئی بری خبر مل سکتی ہے لہٰذا محتاط رہنے کے ساتھ صدقات دینا مفید روحانی عمل ثابت ہوگا۔

برج جدی

دسمبر02 ہفتہ۔ جس سے خود اعتمادی میں اضافہ اور مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ مذہبی امور میں لگائو رہے گا جس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور روشن خیالی آئے گی۔

برج دلو

دسمبر02 ہفتہ۔ بیروزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ شراکتی کاروبار معاملات لین دین کے تنازعے ابھر سکتے ہیں۔ انعامی اسکیموں میں دلچسپیاں بڑھیں گی ۔

برج حوت

دسمبر02 ہفتہ۔ غلط فہمیاں دور ہونگی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ دوستوں کا تعاون مسائل کے حل میں مدد گار رہے گا۔ شراکتی کاروبار نقصان میں رہیں گے۔

مزید : مخفی علوم