پاک امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل،عالمی طاقت کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کے خواہاں ہیں،اعزاز چودھری

پاک امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل،عالمی طاقت کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی ...
پاک امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل،عالمی طاقت کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کے خواہاں ہیں،اعزاز چودھری

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکاکے تعلقات7دہائیوں پرمشتمل ہیں،پاکستان امریکاکے ساتھ باہمی مفادپرمبنی وسیع البنیادتعلقات کاخواہاں ہے،جارجیاٹیک یونیورسٹی میں پاک امریکاتعاون کامستقبل،علاقائی امن وخوشحالی پراظہارخیال کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی منصوبہ ہے،افغانستان میں پائیدارامن کے فروغ کیلئے پاک امریکاتعاون اہمیت کاحامل ہے،جنوبی ایشیامیں امن،تعاون اورخوشحالی کیلئے پاک امریکاتعاون ضروری ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں