پشاور،زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ،مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل

پشاور،زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ،مقدمے میں ...
پشاور،زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ،مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا،مقدمے میں قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ حملے میں استعمال کئے جانے والے رکشے کاچیسزنمبرحاصل کرلیاگیا۔

مزید پڑھیں:۔پشاور زرعی ڈائر یکٹوریٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ،9افراد شہید ،34زخمی ،تمام دہشت گرد مارے دئیے گئے

ادھردہشتگردوں کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے میں زخمی افرادمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں 6،خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 12زخمی زیرعلاج ہیں جبکہ 33 افراد کوڈسچارج کر دیا گیا،اور زرعی ڈائریکٹوریٹ انسٹیٹیوٹ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بندکر دیا گیا اس کے علاوہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں واقع ہاسٹل بھی خالی کرالئے گئے،یونیورسٹی کے ذیلی ادارے بھی آج بندرہیں گے،شہرمیں دیگرتعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

چترال کے زخمی طالب علم نیک زمان کی حالت تشویشناک ہے جس کو اسلام آبادمنتقل کیاجارہاہے،نیک زمان کے علاج کاخرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں