نوازشریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کرنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ،جلسے گاہ میں تمام انتظامات مکمل

نوازشریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کرنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ،جلسے گاہ ...
نوازشریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کرنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ،جلسے گاہ میں تمام انتظامات مکمل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کرنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی آج ایوب سٹیڈیم میں جلسہ کرے گی،سابق وزیراعظم نواز شریف بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔سی پیک میں کوئی چیزخفیہ نہیں ، طویل المدتی پلان منظوری کے بعدپبلک کردیاجائےگا:احسن اقبال

سابق وزیراعظم نوازشریف جلسے سے خطاب کرنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے جہاں وہ پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اس کے بعد کوئٹہ کیلئے روانہ ہوں گے ،جلسہ خان عبدالصمدخان اچکزئی کی44ویں برسی پرکیاجارہاہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس اورایف سی کی نفری تعینات ہے ،جلسہ گاہ میں پشتونخوامیپ اور ن لیگ کے جھنڈے اوربینرزآویزاں کر دیئے گئے،پوسٹرزاورہورڈنگزپرعبدالصمدخان اچکزئی،نوازشریف،محمودخان اچکزئی کی تصاویر بنی ہیں،جلسہ گاہ میں شرکاکیلئے تقریباً30ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم کاخصوصی انکلوژرسٹیج کے طورپراستعمال کیاجائےگا،نوازشریف کوپشتونخوا میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے شرکت کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی