سابق وزیراعظم نوازشریف کا شیڈول اچانک تبدیل،لاہور سے اسلام آباد کی بجائے کوئٹہ پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف کا شیڈول اچانک تبدیل،لاہور سے اسلام آباد کی بجائے ...
سابق وزیراعظم نوازشریف کا شیڈول اچانک تبدیل،لاہور سے اسلام آباد کی بجائے کوئٹہ پہنچ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کر دی گئی، سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد کی بجائے  کوئٹہ پہنچ گئے،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم وزیراعظم نوازشریف نے لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا جہاں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورتی اجلاس کے بعد کوئٹہ کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر سابق وزیراعظم کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی وہ لاہور سے اسلام آباد جانے کی بجائے کوئٹہ پہنچ گئے،ان کے ساتھ پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق ،پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی آج کوئٹہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں