”خواب میں عورتوں کو دیکھنا“سب سے مقبول خواب کی ایسی تعبیر جو آپ نے سوچی بھی نہ ہوگی

”خواب میں عورتوں کو دیکھنا“سب سے مقبول خواب کی ایسی تعبیر جو آپ نے سوچی بھی ...
”خواب میں عورتوں کو دیکھنا“سب سے مقبول خواب کی ایسی تعبیر جو آپ نے سوچی بھی نہ ہوگی

  

لاہور(نظام الدولہ )مردوں کو سب سے زیادہ کوئی خواب نظر آتا ہے تو یہ عورتوں سے متعلق ہوتا ہے۔خاص طور پر نوجوان تو یہ خواب بہت دیکھتے ہوں گے ،یہ ایسا خواب ہے جسے ہر عمر کا مرد دیکھتا ہے اورسہانے سپنوں میں ہی کھویا رہتا ہے۔یہ عورتوں کو خواب میں دیکھنے کی کیفیت ہے۔سب سے پہلے تو ایسے مردوں کو یہ بتادیں کہ خواب میں عورتوں کودیکھنے کی تعبیر چھ قسم کی ہوسکتی ہے۔جیسا کہ معبّر حضرات بیان کرتے ہیں کہ اس کا مطلب،شادی،دنیا،عیش وراحت،مالی فرحت،قحط اور آسودگی لیا جاتا ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

اگر کوئی خواب میں جوان عورت کو دیکھے گا تو اسے کوئی خوشی ملی گی،بوڑھی عورت کو دیکھنا دنیاکے معاملات میں مصروفیت بڑھنا ہے۔خدانخواستہ کسی بدصورت عورت کو دیکھ لیا تو اس پر مالی تنگی آنے کا امکان ہے۔حضرت ابن سیرینؒ فرماتے ہیں کہ خواب میں عورتوں کی دوستی اہل دنیا کے لئے مال کی زیادتی ہے اور اہل اصلاح کے لئے علم ہے۔

’’آپ لاالہ الا اللہ کیوں نہیں کہتے۔۔۔ ‘‘ایک نوجوان نے جب اللہ کے ولی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی تو جواب سنتے ہی وہ نعرہ لگا کر جاں بحق ہوگیا۔جانئے اس نے ایسا کیا راز پالیا کہ اللہ سے ملنے کے لئے بے تاب ہوگیا تھا۔

مزید : روشن کرنیں