گلی میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک شخص قتل

گلی میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک شخص قتل
گلی میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک شخص قتل

  

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چارسدہ میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر گولی لگنے سے ایک شخص قتل ہو گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے ششنکلے میں یاسر اپنے بھائی ذیشان کے ساتھ گلی میں کوڑا پھینکنے آیا تو وہاں مقصود اور اس کے بھی دو بھائی پہنچ گئے ۔دونوں فریقین کے درمیان کوڑا پھینکنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی ۔اس دوران مقصود نے فائرنگ کردی جس سے یاسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ذیشان زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : چارسدہ