معروف شاعر محمد اظہر کے اعزاز میں قلم قافلہ سپین کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

معروف شاعر محمد اظہر کے اعزاز میں قلم قافلہ سپین کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا ...
معروف شاعر محمد اظہر کے اعزاز میں قلم قافلہ سپین کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

  

بارسلونا (غفور احمد قریشی) اسکاٹ لینڈ گلاسگو سےبارسلونا آئے ہوئے معروف شاعر محمد اظہر کے اعزاز میں معروف ادبی و ثقافتی تنظیم قلم قافلہ سپین نے ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا ، جس کے لئے ادارہ ہم وطن سپین، ریڈیو پاکسلونا اور دیا نیوز آن لائن نے خصوصی معاونت کی ، محفل مشاعرہ چیف ایڈیٹر ہم وطن جاوید مغل کے زیر صدارت بارسلونا شہر کے مرکز میں واقع سوک سینٹر دراساناس بارسلونا میں منعقد کی گئی ، نظامت کے فرائض شاعر و افسانہ نگارفیاض ملک نے سر انجام دیے ، مقامی شعرا میں فیاض ملک ، اعجاز پریمی ، افضال بیدار اور ارشد نذیر ساحل نے اپنا کلام سنایا ، مہمان شاعر محمد اظہر نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین محفل کے دل موہ لئے ۔

صدر محفل جاوید مغل اور جنرل سیکر ٹری قلم قافلہ سپین حافظ احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بارسلونا شہر میں مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے صحافت اور ادبی محافل کے ذریعے سے اردو زبان پر کام ہو رہا ہے جو زبان کی ترویج کے حوالے سے ایک مثبت کام ہے۔مہمان محمد اظہر نے جاوید مغل ،صدر قلم قافلہ سپئن ارشد نذیر ساحل ،جنرل سیکرٹری قلم قافلہ حافظ احمد ،ماہر اقتصادیات ڈاکٹر انعام حسین۔ معروف صحافی شاہد احمد شاہد۔رضوان احسن اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارسلونا سے خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی