اشتعال انگیز تقاریر کیس،بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری،فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اشتعال انگیز تقاریر کیس،بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری ...
اشتعال انگیز تقاریر کیس،بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری،فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریرکیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت قمرمنصور،شاہدپاشا،امجداللہ اوردیگراے ٹی سی میں پیش ہوئے جبکہ فاروق ستار کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستاربیماری کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جو عدالت نے منظور کر لیا،عدالت نے جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کر دی اور مفرورملزم بانی ایم کیوایم کے ایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کراچی -