آپ مقابلے میں استعمال ہونے والے اسلحے کافرانزک کیوں نہیں کراتے؟،خاتون جج کا راﺅ انوار سے مکالمہ

آپ مقابلے میں استعمال ہونے والے اسلحے کافرانزک کیوں نہیں کراتے؟،خاتون جج کا ...
آپ مقابلے میں استعمال ہونے والے اسلحے کافرانزک کیوں نہیں کراتے؟،خاتون جج کا راﺅ انوار سے مکالمہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سلیم شہزاد کیخلاف جلاﺅ گھیراﺅ،قتل اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوارایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی کی عدالت میں پیش ہو گئے،دوران سماعت خاتون جج اورایس ایس پی ملیرراؤانوارمیں مکالمہ بھی ہوا۔

خاتون جج نے دوران سماعت استفسارکیا کہ آپ مقابلے میں استعمال ہونے والے اسلحے کافرانزک کیوں نہیں کراتے؟،اس پر راﺅ انوار نے کہا کہ ہمارے 2ڈی ایس پی شہیدہوئے،ملزموں سے ملنے والے اسلحے کی فارنزک کرائی تھی،خاتون جج نے کہا کہ یہاں کئی کیسزہیں جن میں یہ ذکرنہیں کہ اسلحہ کتنااستعمال ہوا،راﺅ انوار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسادوسرے اضلاع کے مقدمات میں ہوتاہوگا ،ملیرمیں نہیں۔

دوران سماعت عدالت نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کراچی