پاکستان آئے 4 قطری شہزادے گرفتارکیونکہ ۔ ۔ ۔نجی ٹی وی چینل اے آروائے نے بڑا دعویٰ کردیا

پاکستان آئے 4 قطری شہزادے گرفتارکیونکہ ۔ ۔ ۔نجی ٹی وی چینل اے آروائے نے بڑا ...
پاکستان آئے 4 قطری شہزادے گرفتارکیونکہ ۔ ۔ ۔نجی ٹی وی چینل اے آروائے نے بڑا دعویٰ کردیا

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل اے آروائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں غیر قانونی شکار کرنے پر 4 قطری شہزادوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  30 نومبر کو پاناما کیس میں خط سے شہرت پانے والے قطری شہزادے حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے تھے اور  سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ ان شہزادوں کا مقصد شکار کرنا  تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شکار کی مہم پر نکلے 4 شہزادوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب شہزادوں کا ٹولہ شکار کی تیاری کر رہا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے مطابق شکاریوں کے پاس موجود سدھائے ہوئے باز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں جو پرندوں خاص طور پر تلور کے شکار کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، اس دوران فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔یاد رہے کہ قطری شہزادوں کی آمد کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں شکار سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر وفاق، سیکریٹری خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب بھی طلب کیا تھا۔

اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی دھرنا ختم مگر کیسے؟ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی