کراچی،سندھ پولیس کے اہلکار بھی جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث نکلے،ملزم کی نشاندہی پر 3 اہلکاروں سمیت 7 گرفتار

کراچی،سندھ پولیس کے اہلکار بھی جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث نکلے،ملزم ...
کراچی،سندھ پولیس کے اہلکار بھی جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث نکلے،ملزم کی نشاندہی پر 3 اہلکاروں سمیت 7 گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز نے جعلی اسلحہ لائسنس بنانے اور غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے دوران 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ملزموں کے قبضے سے اسلحہ،جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور مہریں بھی برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں:۔پاکستان آئے 4 قطری شہزادے گرفتارکیونکہ ۔ ۔ ۔ آج کی سب سے بڑی خبرآگئی

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم فیضان خان کی نشاندہی پر سندھ پولیس کے3اہلکاروں سمیت7ملزموں کو حراست میں لے لیا،ملزموں کے قبضے سے 9پستول،2 جی تھری رائفل، 18میگزین، سینکڑوں راؤنڈزبرآمدہوئے اس کے علاوہ ملزموں سے 7 جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی مہریں بھی برآمدہوئیں،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان گزشتہ 10سال سے جعلسازی میں ملوث تھے، ملزموں سے140جعلی اسلحہ لائسنس،نادرافارم اورجعلی دستاویزات بھی برآمدہوئیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کراچی