لاہور میں دو بھائیوں نے موبائل چوری کا الزام لگا کر ایک لڑکے کو آگ لگا دی

لاہور میں دو بھائیوں نے موبائل چوری کا الزام لگا کر ایک لڑکے کو آگ لگا دی
لاہور میں دو بھائیوں نے موبائل چوری کا الزام لگا کر ایک لڑکے کو آگ لگا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیرینہ تنازعے پر دو بھائیوں نے ایک لڑکے کو آگ لگادی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاﺅن میں دو بھائیوں نے ارشد نامی لڑکے پر موبائل چوری کا الزام لگا یا اور پھر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ۔ارشد کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لے کر جا یا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ارشد کو آگ لگانے کے بعد دونوں بھائی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : لاہور