جمہوریت کیلئے مخالف حکومت کا ساتھ دیا،58 ٹوبی جیسے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے بھی ساتھ دیا،نثار کھوڑو

جمہوریت کیلئے مخالف حکومت کا ساتھ دیا،58 ٹوبی جیسے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے ...
جمہوریت کیلئے مخالف حکومت کا ساتھ دیا،58 ٹوبی جیسے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے بھی ساتھ دیا،نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جمہوریت کےلئے مخالف حکومت کا ساتھ دیااور 58 ٹو بی جیسے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے بھی ساتھ دیا،سٹی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑونے کہا کہ بدترین جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے،پیپلزپارٹی کے خلاف کیا کیا سازشیں نہیں ہوئیں،مذہبی اور لبرل ڈکٹیٹر بھی دیکھے اور انکا مقابلہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے خلاف آنے پر عدلیہ اوراداروں کیخلاف سازشیں کی گئیں،کبھی انگلی کا اشارہ اٹھانے کا انتظار کرتے ہیں،بس کریں،پاکستان کو چلنے دیں،بدنام نہ کریں،انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کا واقعہ کبھی بھولا نہیں جا سکتا ہے،بارہ مئی کو ننگی دہشت گردی دیکھی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ کچھ لوگ 10سال کامعاہدہ کرکے چھپ کرباہرچلے گئے تھے،آمرکے آنے پرکچھ لوگ خوشیاں مناتے ہیں،کوئی کہتاہے ایجنسیوں کے کہنے پراکٹھے بیٹھے اوراگلے روزناراض ہوگئے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

کراچی -