”مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔“ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی تو ان کے بارے میں ایسی بات بھی پوچھ لی کہ بیچارے شرم سے لال ہو جائیں گے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔“ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی ...
”مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔“ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی تو ان کے بارے میں ایسی بات بھی پوچھ لی کہ بیچارے شرم سے لال ہو جائیں گے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیسا کہ سب کو ہی معلوم ہے کہ وہاب ریاض نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے میں مصروف تھے جس کا فائنل اس روز ہوا جب وہاب ریاض کی شادی کی چوتھی سالگرہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟“ علامہ خادم حسین رضوی نے محمد مالک کے سوال پر جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا کر ایسی بات کہہ دی کہ محمد مالک حیران پریشان رہ گئے، کارکنان نے نعرے بلند کر دئیے

وہاب ریاض کو افسوس تھا کہ وہ اس اہم دن کے موقع پر اپنی اہلیہ سے دور ہیں تاہم ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اپنے دلچسپ اور زبردست پیغامات سے اس غم کو دور کر دیا اور ان سب میں بازی لے گئے احمد شہزاد، انہوں نے مبارکباد دینے کیساتھ اپنی ”بھابھی“ سے ایسا سوال بھی پوچھ لیا کہ وہاب ریاض بھی شرم سے لال ہو گئے ہوں گے۔

وہاب ریاض کی اہلیہ ”زینب وہاب“ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کے دن کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور پیغام لکھا کہ ”آپ سے پیار کرتے ہوئے ایک اور زبردست سال گزر گیا، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔“

اس کے بعد وہاب ریاض نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی اہلیہ کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی اپنے ساتھی کرکٹرز کے مختلف پیغامات بھی سنائے جن میں سب سے دلچسپ اور زبردست پیغام احمد شہزاد کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔گلی میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک شخص قتل

احمد شہزاد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ”اسلام واعلیکم، آپ کو اور وہاب ریاض کو شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔۔۔ بھابھی مجھے صرف ایک سوال کا جواب دیدیں کہ آپ چار سالوں سے اسے کیسے برداشت کر رہے ہیں ، آپ بہت ذہین ہیں اور کچھ نہ کچھ تو کر ہی رہی ہوں گی، کیونکہ ہمیں تو 10 سال ہو گئے ہیں، ہمیں تو اس کی سمجھ نہیں آئی۔ تو کچھ ٹپس ہمیں بھی بتا دیں، اگلی بار جب ہم ٹور پر ملیں گے تو برائے مہربانی ہمیں بھی کچھ ٹپس دیدیں کیونکہ ہماری برداشت سے تو باہر ہو گیا ہے۔“

مزید : کھیل